مظفرنگر7جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ضلع کے بھوما گاؤں میں معمولی مسئلہ کو لے کر ایک ہی طبقہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس تصادم میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ میران پور پولیس تھانے کے انچارج اروند کمار نے کہا کہ ست ویر ر اور ان کے پڑوسی سبھاش کے درمیان کل ردی کی ٹوکری پھینک کو لے کر بحث ہوئی جو دیکھتے دیکھتے تشد د پر ختم ہوئی ، دونوں فریقوں نے اس میں سنگ بار ی اور لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تصادم میں زخمی ہوئے لوگوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ تھانہ انچارج نے کہا کہ اس تصادم کے تحت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ وہ فرار ہیں ۔